🥀 _*گھر میں برکت پیدا کرنے والے کام*_ 🥀
*پاکیزہ گفتگو:* کسی گھر میں برکت ڈالنے والے اسباب میں سے ایک اہم سبب گھر والوں کا آپس میں پاکیزہ گفتگو مثبت الفاظ کا تبادلہ نیز اخلاقی اور نفسیاتی تعاون کرنا ہے
*شفقت اور آسانی:* شفقت اور نرمی کسی بھی چیز کو خوبصورت بنا دیتی ہے
پس معاملات میں نرمی برتنا برکت اطمینان و سکون کو دعوت دیتا ہے نہ صرف دوسروں کے لیے بلکہ سب سے پہلے اپنی ذات ان چیزوں سے بہرہ ور ہوتی ہے
*خواتین کیساتھ نرمی سے پیش آنا:* گھر کی خواتین کے ساتھ نرمی سے پیش آنا بھی رزق برکت اور زندگی میں نیکی کے کاموں کی توفیق ملنے والے اسباب میں سے ایک اہم سبب ہے
اسلئے کہ عورت ہی ہر گھر کے نظام کو چلانے کا ایک بنیادی ستون ہے جس پر اس گھر کا نظام کھڑا ہے لہٰذا اس کے ساتھ نرم رویہ اور اس کےجذبات کی رعایت رکھنا سعادت اور جملہ خیریں حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں
*باہمی احترام:* گھر والوں کا ایک دوسرے سے احترام سے پیش آنا گھر کی فضا کو خوش گوار بناتا ہے جبکہ گالم گلوچ اور برے الفاظ باہمی الفت و محبت کو تہہ تیغ کردیتے ہیں
*اللّٰہ کا ذکر:* اللّٰہ کا ذکر اور نماز گھر کو اور گھر میں رہنے والوں کو بابرکت بنا دینے والی چیزیں ہیں
*شرکت اورمیل جول:* گھر والوں کی کسی بھی کام میں باہمی شرکت جیسے "اکٹھے کھانا" تقریبات گھریلو نظام کی مسلسل بہتری والے امور میں حصہ لینا بھی خیر و برکت سمیٹنے کا باعث ہے مقولہ مشہور ہے کہ جس گھر کے افراد ایک دسترخوان پر کھانا کھاتے ہوں وہ ہمیشہ جڑے رہتے ہیں
*حمد و شکر:* اپنی زبان کو اللّٰہ کی حمد و ثناء اور شکر کا عادی بنانا کہ اس کی نعمتیں بےحساب ہیں
*تلاوتِ قرآن کریم:* روزانہ کے حساب سے گھروں میں قرآن کریم کی تلاوت کا معمول بناناچاہیے
*کثرتِ استغفار:* استغفار کی کثرت اور اس پر دوام نیز صغیرہ اور کبیرہ گناہوں سے اجتناب بھی رزق میں برکت کا باعث بنتا ہے
*والدین کی فرمانبرداری وصلہ رحمی:* یہ دو ایسی صفات ہیں کہ جس شخص میں پائی جائیں اس سے اللّٰہ راضی ہوتے ہیں
*حلال رزق کاحصول* اور حرام سے مکمل اجتناب کرنا اس لیے کہ برکت حلال اور پاکیزہ مال میں چھپی ہوئی ہے
اللّٰہ كريم ہمیں ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین یا رب العالمین 🌼
تحریر کو صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے اپنے پیاروں تک پہنچائیں ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی محنت یا کوشش کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن جائے
0 Comments