Moste Usfull Site

اولاد کی تربیت کیسے کریں؟🌹* *💫قسط نمبر :37*

 *🌹 اولاد کی تربیت کیسے کریں؟🌹*

*💫قسط نمبر :37*


*(۴۹) بچے کو خیانت سے بچائیے*

 اسی طرح بچے کو خیانت چوری اور جھوٹ سے بچایا ہجائے یہ بری خصلتیں جب کسی انسان میں پیدا ہو جائیں تو اس کو کسی کام کا نہیں رکھتیں اور دنیا و آخرت میں اس کو ذلیل و رسوا کر کے چھوڑتی ہیں جھوٹ تو ہے ہی ام الخبائث ایک بار جھوٹ کا چسکہ لگ جائے تو اترتا نہیں پھر ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے انسان سو جھوٹ اور بھی بولتا ہے اور پھر بالاخر جھوٹ پکڑا ہی جاتا ہے حکماء نے جھوٹ کو سم قاتل (زہر قاتل ) لکھا ہے خطرناک زہر سے بچے کی حفاظت جس طرح کی جاتی ہے اسی طرح برے اخلاق سے بچوں کو بچانا چاہیے اور اس کی صورت یہ ہے کہ بچپن ہی سے ان اشیاء کی مذمت اور برائی کو ان کے ذہنوں میں بٹھایا جائے ورنہ یہ سم قاتل دنیا و آخرت کی ہر سعادت کو فاسد اور دین کی ہر فلاح سے انسان کو محروم کر دیتا ہے ۔


*(۵۰) بچے کو سلام کرنے کی تعلیم دیجیے*

 بچے کو سلام کرنے کی تعلیم دینا ضروری ہے اور سلام سے مراد السلام علیکم و رحمتہ اللہ و بر کاتہ کہنا ہے ۔ جب بچہ گھر میں داخل ہو کسی سے ملنے یا لوگوں کے قریب سے گزرے یا مسجد میں جائے یا ٹیلی فون پر کسی سے بات کرے تو ضرور سلام کہے۔ اگر بچہ ٹیلی فون سے تو سلام کہنے کے بعد فون کرنے والے کا نام اور کام پوچھ لے تا کہ وہ گھر والوں کو پیغام دے سکے ۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ روایت  کرتے ہیں کہ اللّٰہ کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:


يسلم الراكب على الماشى والماشي على القاعد والقليل على الكثير والصغير على الكبير۔

ترجمہ:

"سوار پیدل چلنے والے کو پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو تھوڑے آدمی زیادہ آدمیوں کو اور چھوٹا بڑے کو سلام کہے

تربیت اولاد


Post a Comment

1 Comments