. درد شقیقه یا آدھے سرکا درد )مائیگرین
آجکل تیزی سے پھیلتے ہوئے امراض میں آدھے سر کا درد بھی شامل ہے۔ یہ مرض کسی کو بھی لاحق ہوسکتا ہے مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ آدھے سر کے درد کا شکار ہوتی ہیں۔ اسے دردِ شقیقہ بھی کہا جاتا ہے۔ اسے ماہرین طب مائیگرین بھی کہتے ہیں اس بیماری میں آنکھوں کے پیچھے درد محسوس ہوتا ہے اور یہ درد، سر کے کسی ایک حصے کی جانب ہوتا ہے
آدھے سر کا درد آپ کے لیے روزمرہ زندگی کے معمولات کو جاری رکھنے میں مشکلات پیدا کر سکتا ہےجب کوئی آدھے سر کے درد کا شکار ہوتا ہے تو قے یا متلی کی شکایت بھی پیدا ہو جاتی ہے۔اس درد میں تیز روشنی اور آوازیں ناگوار لگتی ہیں اور نگاہ کے سامنے روشنی کے جھماکے ہونے لگتے ہیں۔درج ذیل پانچ تجاویز پر عمل کر کے آپ اس درد کے علاج سے بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں
صحت بخش عادات اپنائیے
جہاں آدھے سر کے درد کی وجوہات سے بچنے میں احتیاط لازم ہے وہیں یہ بھی اہم ہے کہ آپ ایسی صحت مندانہ عادات اختیار کریں جو آپ کو اس بیماری سے بچانے میں مدد کریں۔اپنی روزمرہ زندگی کا معمول ایسا بنائیے جو آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا ضامن ہو
دن بھر کے کھانوں میں مناسب وقفہ رکھیں اور زیادہ دیر تک خالی پیٹ نہ رہیں
۔ پانی کی کمی سے بچیں۔ اگر سادہ پانی پینا مشکل ہو تو پانی میں ایک ٹکڑا لیموں کا شامل کر لیجیے۔پانی کا ذائقہ بدل جانے سے آپ ذیادہ پانی پی سکیں گے۔
سونے اور جاگنے کے اوقات مقرر کر لیجیے اور ان اوقات کے پابند رہیے
۔ روزانہ کچھ وقت ایسی مصروفیات میں گزاریئے جو ذہنی سکون کا باعث ہوں جیسے کہ کھیل کود ، مراقبہ ،کتابیں پڑھنا اور تلاوت قرآن مجید سے لطف اندوز ہونا۔
۔ ہفتے میں پانچ دن تیس منٹ کی ورزش کو اپنا معمول بنا لیں۔
معالج سے رابطہ
اگر آپ آدھے سر کے درد کے لیے اپنے فیملی ڈاکٹر سے رابطے میں رہیں اور مناسب وقفے سے اپنا چیک اپ ضرور کرواتے رہیں۔بعض اوقات کسی دوسری بیماری کی وجہ سے یہ درد شدت اختیار کر سکتا ہے۔ اگر آپ نیند کے دوران خراٹے لینے اور دم گھٹنے (سلیپ اپنیا) کا شکار ہیں یا صبح اٹھنے پر سر درد محسوس کرتے ہیں تو اس بارے میں اپنے معالج کو ضرور آگاہ کریں۔
اس کے علاوہ اگر آپ خود ترسی ، اضمحلال اور افسردگی کا شکار ہو رہے ہیں تو یہ علامات اپنے معالج کے علم میں ضرور لائیں۔ذہنی دباؤ آدھے سر کے درد کی وجہ بن سکتا ہے۔
آدھے سر کے درد کے لیے تجویز کردہ ادویات کا درست استعمال
بہت سے لوگ اس بارے میں الجھن کا شکار رہتے ہیں کہ اس درد کے لیے لی جانے والی ادویات کے استعمال کا بہترین وقت کونسا ہے۔یہ حیران کن اسلیے نہیں ہے کیونکہ اکثر مریض آدھے سر کے درد میں اور ایک عام سر درد میں فرق نہیں کر سکتے۔
اس الجھن کی ایک وجہ آدھے سر کے درد کے لیے لی جانے والی ادویات کے پہلوئی اثرات ہیں۔ان ادویات کے ضرورت سے زیادہ استعمال کی وجہ سے مریض سردرد کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اس لیے درد ٹھیک نہ ہونے کی صورت میں ٓپ کا معالج آپ کوان ادویات کا استعمال وقتی طور پر بند کرنے کا بھی مشورہ دے سکتا ہے۔ آدھے سر کے درد کی ادویات کے استعمال کے بہترین وقت کے بارے میں آپ کا معالج آپ کی درست رہنمائی کرسکتا ہے۔
آدھے سر کے درد سے بچاؤ والی دیسی علاج
اس موذی درد سے نجات کیلئے بکثرت دستیاب سبزی بند گو بھی انتہائی مفید ہے ۔ان پتوں میں سنی گرن رپپن، مسٹرڈ آئل ، میگنیزیم ، آئس لیٹ اور سلفر ہیٹرو سائڈز پائے جاتے ہیں ۔ ان پتوں کے استعمال سے خون کی نالیاں کھل جاتی ہیں اور درد کم ہو جاتا ہے ان پتوں کو سوجن کم کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اس مقصد کے لئے بند گوبھی کا پھول لے کر باہر والے کچھ پتے اتار دیں اور اندر والے پتے لے کر اچھی طرح دھو لیں اور5،10 تازہ پودینہ کے پتے لے کر انہیں کوٹ کر پیسٹ بنا لیں ۔اس پیسٹ کو ململ کے کپڑے پر پھیلا کر درد والی جگہ پر باندھ لیں جب تک کہ یہ پیسٹ خشک نہ ہو جائے اسے لگا رہنے دیں...!!!
#لفظ_زندہ_رہتےہیں
1 Comments