🍃💞🍃💞🍃💞🍃💞🍃💞🍃💞🍃💞
☘️گورنر نجم الدین ایوب کافی عمر ہونے تک شادی سے انکار کرتا رہا۔
ایک دن اس کے بھائی اسدالدین شیر کوہ نے اس سے کہا ۔
" بھائی ! تم شادی کیوں نہیں کرتے؟ "
نجم الدین نے جواب دیا ۔
" میں کسی کو اپنے قابل نہیں سمجھتا. "
☘️یہ سن کر اسدالدین نے کہا ۔
" میں آپ کے لیے رشتہ مانگوں ؟ "
" کس کا ؟ "
☘️" ملک شاہ بن سلطان محمد بن ملک شاہ سلجوقی کی بیٹی کا یا وزیر المک کی بیٹی کا....؟ "
یہ سن کر نجم الدین بولا ۔
" وہ میرے لائق نہیں ۔۔۔۔۔۔ "
☘️اسدالدین دھک سے رہ گیا ۔
" پھر کون آپ کے لائق ہوگی ؟ "
نجم الدین نے جواب دیا ۔
☘️" مجھے ایسی نیک بیوی چاہیے ،جو میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے جنت میں لے جائے اور اس سے میرا ایک ایسا بیٹا پیدا ہو ، جس کی وہ بہترین تربیت کرے ، وہ شاہ سوار ہو اور مسلمانوں کا قبلہ اول واپس لے.... "
اسدالدین کو نجم الدین کی بات پسند نہ آئی اور اس نے کہا ۔
" ایسی لڑکی آپ کو کہاں ملے گی؟ "
☘️نجم الدین نے جواب دیا۔
" نیت میں خلوص ہو ، تو اللہ نصیب کرے گا.... "
یہ سن کر اسد الدین خاموشی سے اسے تکنے لگا ۔
☘️ایک دن نجم الدین مسجد میں تکریت کے ایک شیخ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ۔ ایک لڑکی آئی اور پردے کے پیچھے سے ہی شیخ کو آواز دی ۔
☘️شیخ نے لڑکی سے بات کرنے کے لیے نجم الدین سے معذرت کی. نجم الدین سنتا رہا کہ شیخ لڑکی سے کیا کہ رہا ہے.
☘️شیخ نے لڑکی سے کہا۔
" تم نے اس لڑکے کا رشتہ کیوں مسترد کردیا ، جس کو میں نے بھیجا تھا....؟ "
🥀" اے ہمارے شیخ اور مفتی ! وہ لڑکا واقعی خوب صورت اور رتبے والا تھا ، مگر میرے لائق نہیں تھا🥀
☘️شیخ حیرت سے بولا ۔
" کیا مطلب ۔۔۔۔۔۔ تم کیا چاہتی ہو ؟"
☘️" شیخ ! مجھے ایک ایسا لڑکا چاہیے ، جو میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے جنت میں لے جائے اور اس سے مجھے اللہ ایک ایسا بیٹا دے ، جو شاہسوار ہو اور مسلمانوں کا قبلہ اول واپس لے.... "
☘️نجم الدین حیران رہ گیا ، کیوں کہ جو وہ سوچتا تھا ، وہی یہ لڑکی بھی سوچتی تھی ۔
☘️نجم الدین جس نے حکمرانوں اور وزیروں کی بیٹیوں کے رشتے ٹھکرائے تھے ، شیخ سے کہا۔
" اس لڑکی سے میری شادی کروا دیں.... "
" یہ محلے کے سب سے فقیر گھرانے کی لڑکی ہے.... "
یہ سن کر نجم الدین نے کہا۔
" میں یہی چاہتا ہوں . "
☘️پھر نجم الدین نے اس فقیر متقی لڑکی سے شادی کر لی اور اسی سے وہ شاہسوار پیدا ہوا ، جسے دنیا
💕☘️ "سلطان صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللہ علیہ" ☘️💕
کے نام سے جانتی ہے .
جنھوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو آزاد کروایا....
💞"""جیسی خواہش رکھوگے ویسا اجر پاؤگے"""""💞
🍃💕🍃💕🍃💕🍃💕🍃
0 Comments