------------------------------------
*پریشان کُن حالات سے کبھی بھی نہ گھبرائیں اللہ تعالی کے ہر فیصلہ میں خیر ہی خیر ہوتا ہے*۔
بعض ﭼﯿﺰﯾﮟ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻭﯾﺴﯽ نہیں ﮨﻮﺗﯽ ﺟﯿﺴﯽ ﻭﮦ ﻧﻈﺮ ﺁﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔
🎋 آپ زرا غور کریں موسی علیہ السلام کی والدہ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﺩﺭﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﯿﻨﮏ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﺎ ﮐﮩﺎ ﮔﯿﺎ۰
بعد میں وہی موسی علیہ السلام سمندر میں ڈوبنے کے بجائے بادشاہ کے گھر میں پلے بڑھے۔یعنی بظاہر پریشانی یعنی موت کے علامات تھے لیکن اللہ نے بچایا اور ایسے طریقے سے بچایا کہ بادشاہ کے گھر تک پہنچا دیا. *تو ہر مصیبت بظاہر پریشان کُن ہوتی ہے لیکن اس میں اللہ تعالی کی طرف سے ضرور کوئی نہ کوئی حکمت ہوتی ہے*۔
🎋 ﺣﻀﺮﺕ ﯾﻮﺳﻒ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ کے
واقعہ کو پڑھئیے جنکو ﮐﻨﻮﯾﮟ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔لیکن وہاں موت آنا تو دُور کی بات اسی عارضی مصیبت کیوجہ سے بعد میں پورے ملک مصر کے وزیر خزانہ کے عھدے پر فائز ہو کر خوشی کی زندگی بسر کرنے لگے۔
🎋 ﺣﻀﺮﺕ ﺍِﺑﺮﺍﮨﯿﻢ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﻮ ﺁﮒ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﯿﻨﮏ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ لیکن اُسوقت عارضی پریشانی کے بعد اللہ تعالی نے آگ کو زحمت کے بجائے رحمت میں تبدیل کیا۔
*مقصد کی بات یہ ہے کہ* اللہ تعالیٰ ﻧﮯ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻟﺌﯿﮯ ﺍﭼﮭﺎ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ۔ﺷﺮﻭع ﻣﯿﮟ ﺷﺎﺋﺪ آپکو ﺍﭼﮭﺎ ﻧﮧ ﻟﮓ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ ﻣﮕﺮ ﺍختتاﻡ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺗﻮﻗﻌﺎﺕ ﺳﮯ ﺑﮍﮪ ﮐﮯ ﺍﭼﮭﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ اور کچھ بھی نہ ہو تو ان ہی مصائب اور پریشانیوں کے ذریعہ آپکے گناہ تو معاف ہوں گے، ان ہی مصائب پر صبر کیوجہ سے آپکو اللہ کی رضا نصیب ہو گی اور بہت بڑی کامیابی ملے گی اپنے ربّ خالق مالک کی قُربت اور روز قیامت کو دیدار نصیب ہو گا.
*سورہ بقرہ کی اس آیت پر غور کریں*۔👇
آپ پریشان ہیں یا سخت مصیبت میں گرفتار ہیں؟؟ آپ کو جس چیز کی خواہش اور چاہت تھی وہ چیز نہیں
ملی یا آپ بیماری میں مبتلا ہیں صحتیاب نہیں ہو رہے ؟ آپکی اولاد نہیں ٹینشن میں مبتلا ہیں یا آپ پر رزق کی تنگی ہے ؟؟
جو بھی حالات ہو بس اسی ایک ایت کو سامنے رکھ کر دل کو تسلی دیں کہ اللہ تعالی مجھے کیا فرما رہیں ہیں👇
*وَعَسٰٓى اَنْ تَكْـرَهُوْا شَيْئًا وَّهُوَ خَيْـرٌ لَّكُمْ ۚ وَعَسٰٓى اَنْ تُحِبُّوْا شَيْئًا وَّهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ ؕ وَاللّـٰهُ يَعْلَمُ وَاَنْتُـمْ لَا تَعْلَمُوْنَ۔*
(سورة البقرہ 216)
✍️ ترجمہ:-
اور عین ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو برا سمجھو حالانکہ وہ تمہارے حق میں بہتر ہو، اور یہ بھی ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو پسند کرو حالانکہ وہ تمہارے حق میں بُری ہو، اور(اصل حقیقت تو) اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔
*اسوجہ سے اگر ﺁﺝ ﺍﭘﮑﻮ ﺑﮩﺖ ﺳﯽ ﻣﺸﮑﻼﺕ ﮐﺎ ﺳﺎﻣﻨﺎ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍ ﺭﮨﺎ ہے* تو اللہ پر ﯾﻘﯿﻦ ﺭﮐﮭﯿﮯ، جلد بازی سے کبھی بھی کام نہ لیں، مایوس کبھی بھی نہ ہو ﺍﻭﺭ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﻞ ﮐﯽ ﺑﮩﺘﺮﯼ ﮐﮯ ﻟﺌﯿﮯ ﺩُﻋﺎ ﮔﻮ ﺍﻭﺭ ﭘُﺮ ﻋﺰﻡ ﺭﮨﺌﯿﮯ اللہ تعالی کبھی بھی آپکے صبر و برداشت اور اچھے اخلاق کو ضائع نہیں کرے گا. ان شاء اللہ اس کا انتہائی اچھا بدلہ ضرور ضرور آپکو ملے گا۔۔۔
0 Comments