*میں نے کہیں سنا تھا کہ مرد جب روتا ہے تو وہ مگر مچھ کے آنسو ہوتے ہیں*
*لیکن مجھے لگتا ہے کہ مرد جب روتا ہے تو وہ کرب کی انتہا پہ ہوتا ہے*
*کچھ تو اس نے ضرور ایسا کھویا ہو گا جو اس نے کبھی بہت سنبھال کہ رکھا ہو گا*
*کوئی تو خواب ہو گا جو اسکی آنکھ سے ٹوٹ کے بکھرا ہوگا کوئی تو ایسا دکھ ہو گا جو دل کو کرچی کرچی کر کے روح تک کو لہو لہان کر گیا ہوگا*
*کون کہتا ہے مرد کو درد نہیں ہوتا؟ مرد مجبور نہیں ہوتا ؟قصور عورت کا نہیں ہوتا؟*
*کبھی کبھی مرد کی تباہی میں عورت کا ہی ہاتھ ہوتا ہے مرد بھی انسان ہوتا ہے فرشتہ نہیں*
*کبھی دکھ سے تڑپتے مرد کی سرخ انگاروں سی دہکتی آنکھوں میں ضرور جھانکنا اور دیکھنا*
*مرد دکھ میں کتنا تنہا ہوتا ہے*
0 Comments