*گھر کی خواتین کے لئے نصیحت...*
آج گھروں میں کھانا بنانے والی خواتین سے مخاطب ہوں کہ آپ بہنیں جو کھانا بناتی ہیں وہ آپ کے گھر والوں کے جِسموں میں جاتا ہے اور یہی انکے جسموں کی غذا بنتا ہے۔ اور آپ کے بناۓ ہوۓ کھانے کے گھر کے لوگوں پر بے حد منفی یا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اب یہ آپ کے کھانا بنانے والے طریقے پر منحصر کرتا ہے...
اگر آپ کھانا بناتے وقت اپنی مکمل صفائ کا خیال نا رکھیں، غفلت کے ساتھ کھانا بنایئں، کھانا بناتے ہوۓ سر پر دوپٹہ موجود نہیں ہے، کھانا بناتے ہوۓ اِدھر اُدھر کی فُضول گفتگو ہو رہی ہے یا کسی کی چُغلی، غیبت کر رہی ہیں، شوہر کے ساتھ جھگڑا کر رہی ہیں یا بچوں کو ڈانٹ رہی ہیں یا کسی بھی بات پر منفی رویہ اختیار کیۓ ہوئ ہیں تو واللہ یقین جانیں اس دوران بننے والا کھانے کی تمام برکتیں پہلے ہی اُڑ جائیں گی، جو کھانا جسموں میں جا کر نُور پیدا کرتا ہے اب وہی کھانا گھر والوں کے جِسموں میں جا کر ظُلمت پیدا کرے گا اور انہیں مذید بُرایئوں پر اُکساۓ گا...
️لہذا کھانا بنانے والی خواتین کو چاہیۓ کہ اول پہلے وُضو کرلے، سر پر دوپٹہ رکھ لے اور ذکر و فِکر کے ساتھ کھانا بناۓ، مطلب کے کھانا بناتے ہوۓ اپنی زبان کو فضولیات کی بجاۓ اللہ کے ذکر سے تَر رکھے تاکہ اس کھانے سے مردوں سمیت تمام گھر والوں کے دلوں پر نیکیوں کے اثرات مرتب ہوں گے اور کئ برایئاں سے دور ہوتے چلے جایئں گے...
رسول اللہﷺ کے دور میں صحابیات کا بھی یہی معمول ہوا کرتا تھا کہ جب وہ کھانا بنانے جاتیں پہلے وضو کرتی پھر آگے قدم بڑھاتی، اور کھانا بناتے ہوۓ اپنی زبانوں کے اللہ کے ذکر میں مشغول رکھتیں۔ بڑے بڑے اولیاء کرام کی بیویوں کا بھی یہی طریقہ ہوا کرتا تھا کہ کھانا بناتے ہوۓ نا صرف ہاتھ چلتے تھے بلکہ زبان اور دل بھی اللہ کے ذکر میں مشغول رہتے تھے...
عورت کے ان اعمال سے کھانے میں برکت پیدا ہوتی ہے، کھانے میں نُور آجاتا ہے اور میں مکمل یقین کے ساتھ آپ سے کہتی ہوں کہ بچوں کو آپ باوضو کھانا کھلائیں تو بچوں کے اندر آپ کی اطاعت و فرماں برداری کا جوش و جذبہ پیدا ہوگا۔ یہی کھانا آپ باوضو شوہر کو کھلائیں تو رب تعالی کے ذکر کی برکت سے شوہر کے دل میں آپ کے لیۓ پیار و محبت میں اضافہ ہوگا...
️شروع میں یہ مشکل لگے گا، مشکل ہے نہیں شیطان بہکائے گا کہ یہ ممکن نہیں، لیکن؛ لیکن اگر آپ نے ٹھان لیا تو پھر یہ عادت بن کر بہت آسان ہو جائے گا اور پھر کھلی آنکھوں اسکا اثر دکھنا شروع ہو جایے گا، بس ذرا سی محنت کرنی ہے پھر سب آسان...ان شاءاللہ...!!!
رب تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرماۓ...آمین...!!!
*صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے تحریر اپنے پیاروں تک پہنچاٸیں*
0 Comments