Moste Usfull Site

اولاد کے لئے دل کی گہرائیوں سے نکل دعای

 *اولاد کے لئے دل کی گہرائیوں سے  نکلی دعا*


اے الله میں آپکے صمد نام کے ساتھ ، آپکے عظمت والے نام کیساتھ دعا کرتا ہوں کہ اے رب کریم میری اولاد کے احوال کو درست فرما کر مجھ پر احسان فرما !


اے الله ! انکی عمر میں صحت و عافیت اور اپنی اطاعت و رضا کیساتھ برکت پیدا فرما دے ۔۔۔


اے الله! ا انکے ضعف اور مرض کو قوة اور شفا میں بدل دے !


یا رب !انکے بدن و کان و آنکھ و جان و اعضاء میں عافیت پیدا فرما  !


اے اللہ ! اپنی رحمت سے انکی ہر بلا ، گناہ ،گمراہی اور غلطیوں سے حفاظت فرما  !


اے الله ! انکو اپنا فرمانبردار بنا  !


اے الله ! انکی تربیت کرنے میں،انکی نیکی میں اور انکو مؤَدب بنانے میں میری مدد فرما !


اے الله انکو میرے لئے خیر بنا دے !


اے الله ! میں اپنی اولاد کو تیری  ضمانت و امانت میں دیتا ہوں، 

اے وہ  عظیم ذات کہ جو أمانت کو ضائع نہیں کرتا،

میں ہر آفت و ہر بری بیماری اور رات و دن کے شر اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے  حفاظت کا سوال کرتا ہوں ۔


اے الله ! انکی حفاظت فرمائیے سامنے سے ، پیچھے سے،دائیں سے، بائیں سے اور اوپر سے، اور نیچے سے  !


اے الله ! میری اولاد کے دل میں اپنی محبت ڈال دے ۔اور انہیں اپنا اور اپنے پیارے حبیب کے فرمان حکام پر عمل کرنے والابنا لے


اے الله!  ان کی آنکھ کو نامحرم کے دیکھنے سے، ان کے دل کو نامحرم کی محبت میں مبتلا ہونے سے بچا لیجیئے !


اے الله! میری اولاد کی محبت اپنے بندوں کے دلوں میں ڈال دے، ان کیلئے دلوں کو مسخر فرما دے !


اے الله !میری اولاد کو دین و علم و اخلاق اور لوگوں کی محبت میں سے حصہ عطا فرما  !


اے خالق کائنات ! ان کی توانائیوں ، صلاحیتوں، اوقات، مال اور رزق میں آپ کے دین کا حصہ ہو، دین کے دشمنوں کا کوئی حصہ نہ ہو۔ 


اے الله، میری اولاد  کو دو جہاں میں کامیابی اور  بلند مقام عطا فرما !


اے الله! انکو نیک بخت اور أتقیاء و أغنیاء اور أسخیاء و بردبار و علم والے اور نصیحت کرنیوالوں میں سے بنا دے  


یا اللہ! ہمیں بھی تقوی و ایمان اور صحت و عافیت اور خیر و بھلائی والی زندگی عطاء فرما کہ ہم آپ کے اذن سے بچوں کے فرض کو خیر کے ساتھ پورا کر سکیں۔۔انہیں بہترین جوڑے عطاء فرما اے رب کریم۔۔۔🤲🤲


آمین یا رب العالمین یا سمیع الدعوات 🙏🏻🙏🏻


آپ اپنی اولاد کیلئے ان مبارک دنوں میں دعا کیجیئے اور اس میسیج کو ہر ماں باپ تک پہنچا دیں یہاں تک کہ وہ اپنی اولاد کیلئے دعا کریں اور آپ اجر کمائیں۔۔۔

آپ روزانہ اپنی اولاد کیلئے دعا کریں سُستی مت کیجیئے اس حال میں کہ آپ پر یہ برکت والے ایام گزر جائیں ، بےشک ہم اور آپ اور ہر ماں باپ حاجتمند ہیں ۔۔۔❤️❤️❤️

*اور دوسری بات یہ کہ اگر آج آپ اپنی اولاد کے لۓ دعا کریں گے تو ایسا ممکن ہی نہیں کہ کل جب ہم اس دنیا میں نہ ہوں تو ہمارے بچے ہمیں ان بابرکت گھڑیوں میں بھول جاٸیں*


Post a Comment

0 Comments