*🌹 چند قیمتی نصائح🌹*.
(🌻 نصیحت نمبر 1)
علامہ ابن عبدالبر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ آپکی اپنی ہی غلطی ہو گی اسمیں کسی دوسرے کو ملامت نہ کریں کہ آپ کسی شخص کو اپنا رازدار دوست سمجھ کر اس کے سامنے اپنی بات رکھیں، جو نہ آپکو کوئی خاص توجہ دیتا ہو اور نہ ہی آہکو کوئی اہمیت دیتا ہو.
(یعنی ہر کسی کو اپنا رازدار سمجھنا درست نہیں بلکہ جو حقیقت میں اپکا خیرخواہ ہمدرد ہو اسی کو اپنی راز کی بات بتانا چاہیے)
(🌻نصیحت نمبر 2)
امام کثیر بن زیاد رحمہ اللہ سے کہا گیا ہمیں کچھ نصیحت فرمائیے!
انہوں نے فرمایا :
دنیا بیچ کر آخرت لے لو تو دونوں ملیں گی،لیکن آخرت بیچ کر دنیا مت لینا ورنہ دونوں جائیں گی.
(یعنی دنیا کی محبت اور دنیاوی لالچ کیوجہ سے اپنی آخرت کو نقصان پہنچانا اور آخرت تباہ کرنا عقلمندی نہیں).
(🌻نصیحت نمبر 3)
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اپنی کتاب مجموع الفتاوی میں لکھتے ہیں کہ
کثرت سے اِستغفار کرنا انسان کو ناپسندیدہ کاموں سے ہٹا کر پسندیدہ کاموں کی طرف لے جاتا ہے؛ برے عمل کے بجائے اچھے عمل پر لگا دیتا ہے، اور اُسے ادنیٰ مقام سے اُٹھا کر اعلیٰ اور اکمل مقام پر پہنچا دیتا ہے.
(لہذا کثرت سے استغفار کرنے کی عادت ڈالیں یہی عادت خوش نصیب انسان کی علامت ہے، *استغفر اللہَ ربِّی مِن کلّ ذنب وَ اَتوبُ الیہ*)
(🌻نصیحت نمبر 4)
علامہ ابن قیم رحمہ اللہ اپنی کتاب طریق الھجرتین میں لکھتے ہیں کہ جو شخص قرب الہی کی لذّت سے آشنا ہو کر اُس سے منحرف ہو جاتا ہے (یعنی دین کے قریب ہو کر پھر دین سے دور ہو جاتا ہے) تو دنیا میں اُس کی باقی زندگی عذاب میں گذرتی ہے اُسے نہ جاہلوں کی سی معمولی راحت ملتی ہے، اور نہ عارفوں کی سی بے انتہا لذّت نصیب ہوتی ہے.
(یعنی دین کی سمجھ بوجھ رکھنے کے باوجود بھی دین پر عمل نہ کرنے سے وہ چین سکون سے محروم کر دیا جاتا ہے.)
(🌻نصیحت نمبر 5)
اپنے رزق میں برکت پیدا کرنی ہو تو غور فرمائیے
امام ابنِ حجر رحمه اللہ اپنی کتاب فتح الباری میں فرماتے ہیں کہ
روایات میں آیا ہے کہ صبح کی نماز کے بعد رزق تقسیم ہوتا ہے اور دن کے آخر میں اعمال، اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہوتے ہیں۔ لہٰذا جو شخص ان اوقات میں اطاعت کرتا ہے (یعنی فجر اور عصر کی نماز کی پابندی کرتا ہے) اس کے رزق اور عمل میں برکت ڈال دی جاتی ہے۔
(لہذا نماز فجر قضا کرنے والے مسلمان اپنی حالت پر خود ہی غور کریں کہ رزق میں بے برکتی کا سبب تو خود انہیں کے اعمال کیوجہ سے پیدا ہو رہا ہے اگر وہ نماز فجر کی پابندی کریں تو کبھی بھی بے برکتی پیدا نہ ہو)
🌹 *اللہ تعالی ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔آمین ثم آمین یا رب العالمین.*
0 Comments