Moste Usfull Site

حلال لقمے اور باوضو دودھ پلانے کی برکت*

 *حلال لقمے اور باوضو دودھ پلانے کی برکت*


ایک مسلمان ملک پر کافروں نے حملہ کیا ، تو بادشاہ نے اپنے بیٹے کو مقابلے کے لیے بھیجا ۔ ایک ہفتے کے بعد خبر آئی کہ شکست ہوگئی اور بیٹا بھاگ گیا ، تو جو ملکہ تھی ، وہ کہنے لگی ، حضور ! یہ خبر غلط ہے ۔


 بادشاہ کو بڑا غصہ آیا کہ تو اندر بیٹھ کے کیسے کہہ رہی ہے کہ خبر غلط ہے ؟


کہنے لگی : بس یہ خبر غلط ہے ۔


ایک ہفتے کے بعد خبر آئی کہ وہ پہلی خبر غلط تھی ، اللہ تعالی نے فتح دے دی ۔ دشمن بھاگ گیا ، کافر بھاگ گیا ، اب بادشاہ نے اپنی بیوی سے پوچھا یہ تونے اندر بیٹھ کر یہ دعویٰ کیسے کیا تھا ۔


یہ تو اس زمانے کے بادشاہوں کی بیویوں کا حال تھا ۔


وہ کہنے لگی : جب سے اس کا حمل ٹھہرا ، میں نے ایک لقمہ حرام تو بڑی بات ہے ، جس میں شک تھا ، وہ بھی نہیں کھایا ، شک والا لقمہ نہیں کھایا اور دو سال اس کو دودھ پلایا ، جتنی دفعہ دودھ پلایا پہلے وضو کیا ، دو نفل پڑھے ، پھر اسے دودھ پلایا ، جو بچہ اتنا پاک دودھ پی کے پروان چڑھے وہ بھی کبھی موت کے ڈر سے بھاگ سکتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اگر آپ یہ کہتے کہ شکست ہوگئی اور بیٹا شہید ہوگیا تو پھر میں مان جاتی ، میں کیسے مان جاؤں کہ ایسا پاک دودھ پی کے کوئی بچہ کافر کے سامنے سے موت کے ڈر سے بھاگ جائے ، یہ نہیں ہوسکتا ۔


*یہ بادشاہ کی بیگمات کا حال تھا تو پھر اللہ والوں کا حال خود اندازہ لگاٸیں کاش ہماری ماٸیں بہنیں بیٹیاں بچوں کو کم از کم باوضو دودھ پلانے کا اہتمام فرماٸیں۔*


پر تاثیر ایمان افروز واقعات ، ص : 45


*صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے تحریر اپنے پیاروں تک پہنچاٸیں ہو سکتا ہے آپکی تھوڑی سی کوشش کسی کی ھدایت کا ذریعہ بن جاۓ*


Post a Comment

0 Comments