Moste Usfull Site

تربیت اولاد کے کچھ آسان ترین فارمولے

 💫 *تربیت اولاد کے کچھ آسان ترین فارمولے

1- جو *باپ اذان سنتے ہی ٹیلی ویژن بند کر دیتا ہے* اور فورا نماز کے لئے چلا جاتا ہے تو عنقریب وہ اپنے اس طرز عمل سے اپنے *بچوں کو نماز کا پابند بنا لے گا*۔ 🕌👉👈📺🛋


2- جو باپ گھر میں داخل ہوتے وقت پہلے *دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اور سلام کا التزام کرتا ہے اور اپنے بیوی بچوں کو دیکھ کر مسکراتا ہے* تو اس طرح اس کے بچے بھی گھر میں داخل ہوتے وقت *اجازت لینا، سلام کرنا اور مسکرانا سیکھیں گے*۔


3- جو باپ اپنے *والدین کا احترام کرتا ہے اور ان کے ہاتھوں کو چومتا ہے* تو عنقریب اس کے بچے بھی اس کے ہاتھ چومیں گے اور اس کی *فرمانبرداری کریں گے*


4- جو باپ *گھریلو کام کاج میں اپنی بیوی کا ہاتھ بٹاتا ہے* تو اس سے اس کے بچے بھی ایک دوسرے کی مدد کرنا اور باہم *تعاون 🤝کرنا سیکھیں گے*۔


5- جو *ماں حجاب، نماز اور تلاوت قرآن کی پابند ہو* تو اسے دیکھ کر اس کی بیٹی بھی حجاب، نماز اور تلاوت قرآن کی پابند بنے گی


6- جو *ماں باپ باہمی اتفاق و مفاہمت* کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں، اپنی اولاد کے سامنے لڑائی جھگڑا اور آواز بلند نہیں کرتے تو ان کے بچے گھر سے محبت کرنے والے، ایک دوسرے کے ساتھ الفت و محبت اور باہمی اتفاق ومفاہمت سے زندگی گزارنے والے ہوتے ہیں 


7- جو باپ *صلہ رحمی کرتا ہے*، اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ احسان کرتا ہے اور ان سے محبت کے رشتے استوار کیے رہتا ہے تو اس کی *اولاد بھی اس سے یہ صلہ رحمی اور حسن سلوک کرنا سیکھتی ہے۔*


8- جو باپ *بعض امور میں اپنے بیوی بچوں سے رائے مشورے لیتا ہے* اور ان کے ساتھ بیٹھ کر گفت و شنید کرتا ہے اور ان کی رائے کا احترام کرتا ہے تو اس سے اس کے بچے بھی *باہمی گفت و شنید، باہمی رائے مشورے اور مثبت رویہ اپنانے کی عادت سیکھتے ہیں۔*


9- جو باپ اپنی اولاد کے ساتھ *سچائی اپناتا ہے* تو اس کی اولاد بھی اس سے سچائی سیکھتی ہے اور جو باپ اولاد کے ساتھ *وعدہ وفائی کرتا ہے* تو اس کی اولاد بھی اس سے یہ وعدہ وفائی سیکھتی ہے


*صدقہ جاریہ کی نیت اور اللہ کی رضا کی نیت سے تحریر شٸیر کیجے ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی کوشش کسی کی ھدایت کا ذریعہ بن جاۓ*

Post a Comment

0 Comments