🥀 _*کھانے کے آداب*_ 🥀
✍🏻 کھانے کا مقصدجسم کو توانائی فراہم کرنا ہے تاکہ اللہ کے احکامات کی پیروی میں کارگر ہوسکے
(صحیح بخاری:1)
✍🏻 کھانے میں حلال پاکیزہ اور عمدہ چیز کا انتخاب کرنا چاہیے
(البقرہ:168)
✍🏻 ٹیک لگا کر کھانا درست نہیں ہے۔
(صحیح بخاری:5398)
✍🏻 کھڑا ہو کر کھانا کھانے سے اللہ کے رسول ﷺنے منع کیا ہے
(صحیح مسلم:2024)
✍🏻کھانے کی نشست پر جب اہل علم اور بڑے موجود ہوں تو احتراما ان کے کھانا شروع کرنے کا انتظار کرنا چاہیے
(سنن ابو داود:3766)
✍🏻 کھانا ٹھنڈا کر کے کھانا باعث برکت ہے
( سنن دارمی: 2211)
✍🏻 کھانے کے دوران ہڈیاں اور گٹھلیاں علیحدہ برتن میں رکھنی چاہیں
(صحیح مسلم:2042)
✍🏻 کھانے والی چیزیں (انگور ،کھجوروغیرہ )اجزاء کی صورت میں ہو تو ایک وقت میں ایک ہی پیس اٹھانا چاہیے
( صحیح بخاری:5446)
✍🏻 کھانا اکھٹے ہو کر کھانا باعث برکت ہے۔
(مسند احمد:16078)
✍🏻 کھانے کو ہاتھ سے توڑ کر کھانا چاہیے سخت ہونے کی صورت میں دانتوں سے نوچ کر کھانا بھی درست ہے
( صحیح بخاری:)
✍🏻 کھانے میں عیب نہیں نکالنا چاہیے دل نہ مانے تو خاموشی سے چھوڑ دینا بہتر ہے
(صحیح بخاری:3563)
✍🏻 اگر کھانے کا لقمہ نیچے گر جائے تو اٹھا کر صاف کر کے کھا لینا چاہیے
( صحیح مسلم:2034)
✍🏻 اگر کوئی دوسرا مسلمان بھائی کھانا کھلائے تو یہ دعاء دینی چاہیے:
*اللهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِيمَا رَزَقْتَهُمْ، وَاغْفِرْ لَهُمْ، وَارْحَمْهُمْ*
(سنن ابو داود:3729)
✍🏻 کھانا کھاتے ہوئے دوسرے مسلمان بھائیوں کا درج ذیل امور میں خیال رکھنا چاہیے
👈🏻 کھانے کے دوران میں نامناسب آواز یں نہیں نکالنی چاہیں کیونکہ یہ بعض طبیعتوں پر ناگوار ہو سکتی ہیں۔
👈🏻 دوران کھانا کھانسی آنے کی صورت میں اٹھ کر ایک طرف ہو جانا چاہیے۔
👈🏻 کھانے کے دوران ایسے موضوعات پر گفتگو نہ کریں جن سے انسان طبعا گھن محسوس کرتا ہے۔
*کھانا کھانے کا طریقہ*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
✍🏻 دسترخوان پر بیٹھنے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا چاہیے
(سنن نسائی:256)
✍🏻 کھانے کے برتن کو قریب کر لینا چاہیے۔
(جامع ترمذی: 1857)
✍🏻 کھانے کی ابتداء *بِسْمِ الله* سے کرنی چاہیے ابتداء میں بھول جانے پر درمیان میں یہ دعا پڑھنی چاہیے
*بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ*
(سنن ابو داود:3767)
✍🏻 کھانا دائیں ہاتھ سے کھانا چاہیے۔
(صحیح مسلم:2021)
✍🏻 کھانا اپنے سامنے سے کھانا چاہیے۔
( صحیح مسلم:2022)
✍🏻 کھانا پلیٹ کے کناروں سے کھانا چاہیے اور درمیان سے نہیں کھانا چاہیے۔
( سنن ابوداود:3773)
✍🏻 کھانا تین انگلیوں سے کھانا چاہیے اور آخر میں انگلیاںچاٹ لینی چا ہییں
( صحیح مسلم:2034)
✍🏻 کھانے سے فراغت پر ہاتھوں کو صاف کرنے سے پہلے چاٹ لینا چاہیے۔
(صحیح بخاری:5456)
✍🏻 کھانا کھا لینے کے بعد اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے یہ دعا پڑھنی چاہیے:
*الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا الطَّعَامَ، وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ*
(سنن ابو داود:4023)
✍🏻 کھانے کے برتن کو انگلیوں سے صاف کرنا حکم نبویﷺکی پیروی ہے۔
(صحیح مسلم:2034)
Don't Forget Me In Your Prayers...
0 Comments