Moste Usfull Site

خوش رہنے کے کچھ قیمتی راز💎* ◇◇~


*💎خوش رہنے کے کچھ قیمتی راز💎*

 ◇◇~~◇~~


🪴خوش رہنا *ہمارے کردار، اخلاق، مزاج اور عادتوں سے بہت جڑا ہے۔ دیکھئے! وہ کیا ویلیوز ہیں جو زندگی کو مطمئن اور خوشحال بناتی ہیں۔*👇🏼


✨شکر کیجئے آنکھیں ٹھنڈی ہوں گی، ناشکری کریں گے زندگی عذاب بن جائے گی۔


*✨ناراضگیوں سے بچیں* کوئی اچھی چیز اچھی نہ لگے گی۔


✨کم کھائیں جب بھوک لگے تب کھائیں، کم سوئیں، جب تھکیں تب سوئیں۔ صحت اچھی ہوگی۔ اور کم بولیں۔ خاموشی حکمت ہے۔ *بولیں تو تول کے۔بعض مرتبہ منہ سے نکلے الفاظ ہمارے دشمن پیدا کر دیتے ہیں*


✨نظروں کو آزاد نہ چھوڑیں۔ *جتنا چھوڑیں گے اتنی ہی خواہشیں اور حسرتیں بڑھیں گی۔*


✨جب کوئی چھوٹا بڑا فیصلہ کریں عدل سے کریں۔


*✨کسی سے تکلیف ملے تو سوچئے کہ تقدیر میں لکھی تھی۔ معاف کردیں* اور سوچیں کہ زیادتی آپ کے ساتھ ہوئی ہے تو آپ زیادتی کرنے والے سے بہتر ہیں۔


✨وہم، نحوست، نظر بد کی ٹینشن۔۔ان کو زندگی سے نکالیں۔


✨دوسروں کو ہرٹ نہ کیجئے۔ *دوسروں کے جذبات، دل کا قیمتی چیزوں کی طرح احساس اور احتیاط کیجئے۔*


✨اپنے گھر زیادہ رہنا بہت سے مسائل سے نجات دے دیتا ہے۔


*✨فرصت کو ہرگز ضائع نہ کریں۔ اسکو خوب استعمال میں لائیں*۔ عافیت مانگیں اور اس پر شکرگزار ہوں۔


✨دوسروں کو عزت دیں یہ واپس آپکے پاس آئے گی۔ حقداروں کو حق دیں۔ *مہمان کی عزت کریں غیبت نہ کریں۔*


✨جب ممکن ہو طلوع ہوتے اور ڈھلتے سورج کا نظارہ دیکھئے۔ *اللہ سے باتیں کریں۔*


🌸نعمتیں گنیں۔ *جو ملی ہیں ان میں سے کسی ایک سے محروم ہو جائیں یا یہ عذاب میں بدل جائے تو کیا ہوگا۔* مثلا اللہ نے اولاد دی وہ اسکے بجائے نافرمان ہوتی تو کیا ہوتا۔


*🌸رشتوں کو جوڑنے میں خوشی ہے،* رشتے مت کاٹیں، زیادتیاں نہ کریں خوش رہیں گے۔


*🌸ایسے دوستوں سے زندگی خوبصورت ہے جو نصیحت کرکے آپکو سیدھے ٹریک پر رکھنے والے ہوں۔*


🌸اپنے اخلاق اچھے رکھئے۔ *برے اخلاق والے کے دوست نہیں ہوتے۔*


🌸نیکیاں کرنا دل کو مطمئن کرتا ہے لیکن *اخلاص نیت سے کریں ورنہ کوئی وزن نہیں ہوگا۔* اور *گناہوں پر توبہ کیجئے ورنہ یہ بڑا مسئلہ بن جائیں گے۔*


🌸لوگوں کے کام آنا زندگی کی اصل خوشی ہے۔ دینے والے، کام آنے والے بنیں۔ آپ خود کیلئے ڈھیروں خیرخواہ اور دوست اکٹھے کرلیں گے۔

*لوگوں کے مسئلے حل کردیں، اپنے مسئلے چھوٹے ہو جائیں گے۔*

خود کو دوسرے کی جگہ رکھ کر دیکھئے۔


*🌸جس سے محبت کرتے ہیں اسکے ساتھ وقت گزاریئے*۔ جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں کوشش کرکے فاصلہ رکھیں۔


*🌸صبر کیجئے۔ خود کو کنٹرول کرلیں۔ بڑے بڑے شعلے بجھ جائیں گے دکھوں اور غصے کے*۔


*🌸دنیا اور خواہشات سے جتنا بے نیاز ہوں گے بڑے بڑے مسئلے چھوٹے سے رہ جائیں گے۔*


🌸شہرت سے عزت زیادہ اچھی ہے کیونکہ شہرت کے صدمے اور احتیاطیں بہت بڑی ہیں۔

*جو اپنی تعریف پر خوش ہوتے ہیں وہ عام لوگ ہوتے ہیں۔ خاص بننا ہے تو اللہ کی خوشنودی پر خوش ہوں۔*


*🌸جھوٹ نہ بولیں آپ پر اعتماد کیا جائے گا۔* حیا والی زندگی گزاریں آپکی عزت مال محفوظ ہوں گے۔


🌸اپنے ٹارگٹ کیلئے تھکنے سے مت گھبرائیں، *کیونکہ جب اچھا نتیجہ نکلے گا تو سب اچھا لگے گا۔*


*🌸جتنی اللہ کی محبت دل میں زیادہ ہے۔ جتنا آپ رب کو پہچانیں گے زندگی خوبصورت ہو جائے گی۔*


*🌸موت کے ڈر کی بجائے موت کی تیاری پر زیادہ توجہ دیں۔* آخر مریں گے تو اللہ تعالی کا دیدار اور جنت نصیب ہوگی۔


*🌸جلدبازی* سے بچیں نقصان سے بچیں گے۔ *فضول خرچی* نہ کیجئے۔


*🌸قناعت اور جو ملا ہے اس پر راضی ہوجانا خوشی کا اصل سیکریٹ ہے۔*

*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے

Post a Comment

0 Comments