Moste Usfull Site

ائمہ کرام سے چند باتیں*

 *ائمہ کرام سے چند باتیں*


*مقرر۔مولانامحمد یوسف خان صاحب*۔

*استاذالحدیث جامعہ اشرفیہ لاہور*

 1.*امام مقتدیوں کے ساتھ بے تکلفی نہ رکھے*

۔

*بے تکلفی اپنے بیوی بچوں کے ساتھ رکھے*۔

*استاد بھی اپنے زیر تعلیم شاگردوں کے ساتھ بے تکلفی نہ رکھے*

*البتہ جو تعلیم حاصل کر چکے ان کامعاملہ الگ ھے*۔

*جس شاگرد سے استاد بے تکلفی رکھے گادوران تعلیم وہ اسے ڈس کر چھوڑے گا۔کسی نہ کسی صورت نقصان پہنچاکے چھوڑے گا*

*یہ کتابی باتیں نھی میری زندگی کی ٹھوکریں ھیں*


2.*مقتدیوں کے گھر کھانا وغیرہ نہ کھائیں*

*ایک وقت تھا لوگ محبت اور عقیدت سے اکرام کرتے تھے*۔

*لیکن اب حالات تبدیل ہوگئے مادیت کی وجہ سے یا جو بھی کہ لیں*

*اسلئے کوشش کریں جہاں ماحول نہ وہاں مقتدیوں کے گھر جاکر کھانانہ کھائیں* 


3.*مختلف مکاتب فکر کے مقتدیوں پر تنقید نہ کریں*

*اپنی تقاریر ودروس میں حکمت وبصیرت سے حق بیان کریں لیکن دوسروں کا تمسخر نہ اڑائیں*

*اس سے دوریاں پیدا ھوں گی*

*کوشش کریں آپ کی مسجد کا ماحول ایساھو کہ ہر مکتب فکر کا آدمی آئے*۔

3.*بدعات وخرافات سے پرھیز کریں* ۔۔۔۔

*ایک امام صاحب کا واقعہ سنایاکہ گھر میں بچے کی برتھ ڈے منائی* ۔۔ *مسجد سے فارغ کردیاگیا*  ۔

4.*مختلف مسالک کیلئے رواداری رکھیں یعنی برداشت کریں* ۔ 

*جس بات کے پیچھے قرآن وحدیث کی دلیل موجود ھو اس پر لوگوں کی پکڑنہ کریں*۔۔۔

5.*دیگر رھنماؤں ومشائخ کااحترام کریں* ۔

6.*حکومت وسیاست کے امور پر بحث نہ کریں*

7.*ہرنماز کے بعد کچھ دیر مصلے پر موجود رھیں* ۔۔

*محرابوں کے گیٹ یہ فرار کے راستے ھیں*۔۔۔

*محراب ھی سے مصلے پر آنے کی مستقل عادت نہ بنائیں*۔*کبھی کوئی مجبوری ھوتو الگ بات ھے 

*نماز سے پہلے کی سنتیں اور بعد کی مسجد ھی میں پڑھیں* ۔

*سنتیں ونوافل گھر میں پڑھنا افضل ھے لیکن امام ھونے کی حیثیت سے یہ نہ کیجیئے مسجد میں پڑھیں*۔۔۔

Post a Comment

0 Comments