*(🌹🌻 باپ کی سختی میں کامیابی ہے🌻🌹)*
والد دنیا کا وہ واحد شخص ھے جو خود سے زیادہ آپکو کامیاب دیکھنا چاھتا ھے۔
🌹 والد کا سخت انداز اور ماں کا نرم لھجہ ھمارے معاشرہ میں گھر کے ماحول کو معتدل و متوازن رکھتا ھے۔
🌻 والد چاہےکتنا ھی بوڑھا ھو، گھر کا سب سے مضبوط ستون ھوتا ھے۔
🌷 باپ کی موجودگی سورج کے مانند ھوتی ھے، سورج گرم تو ضرور ھوتا ھے مگر سورج نہ ھو تو اندھیرا چھا جاتا ھے۔
🌹 باپ کا حکم مانو تاکہ خوشحال ھو سکو، باپ کی سختی برداشت کرو تاکہ باکمال ھو سکو۔
🌹 باپ کے آنسو تمھارے دکھ سے نہ گریں، ورنہ اللہ تم کو جنت سے گرادیگا۔
🌻 باپ ایک ایسا کریڈٹ کارڈ ھے جس کے پاس یلنس نہ ھوتے ھوئے بھی ھمارےخواب پورے کرنے کی کوشش کرتا ھے۔
🌺 باپ اولاد کیلئے ڈھال ھے جو کبھی اپنی اولاد سے غافل نھیں ھوتا۔
🌼 باپ کی باتیں غور سےسنو تا کہ دنیا والوں کی نہ سننی پڑے اورباپ کے سامنے نظر جھکاکر رکھو تاکہ اللہ تم کو دنیا میں بلند کر دے۔
💐 باپ کے ساتھ حسن سلوک کرنا جھادفی سبیل اللہ سےبڑھ کر ھے۔
🌹 باپ اللہ کی صفت ربوبیت کا مظھر ھے اور اللہ کی رحمت کا سایہ ھے۔
🌹باپ ایک ذمہ دار ڈرائیور ھے جو گھر کی گاڑی کو اپنے خون سے چلاتا ھے۔
ماں کے پاؤں تلےجنت ھے لیکن یاد رکھو! باپ کی ناراضگی تمھیں جھنم میں نہ پہنچادے۔
🌹 باپ ایک کتاب ھے جس پر تجربات تحریر ھوتے ھیں، اسے اپنے سے دور مت کرو۔
🌻 باپ ایک مقدس محافظ ھے جوساری زندگی خاندان کی نگرانی کرتاھے۔
🌹باپ کا احترام کرو، تاکہ تمھاری اولاد تمھارا احترام کرے، اور باپ کی عزت کرو تاکہ اس سے فیضیاب ھو سکو۔
🌹 باپ جنت کے دروازوں میں سے بہترین دروازہ ھے اب تمھیں اختیار ھے خواہ(نافرمانی اور دل دکھا کر) اس دروازہ کو ضائع کردو یا(فرمابرداری اورخدمت کرکے) اس دروازہ کی حفاظت کرلو۔
🌹 دنیا کی سب سے بڑی نعمت ماں اورباپ ھیں، اگر باپ نہ ھو تو زندگی کی دوڑ میں اچھا مشورہ دینے والا کوئی نھیں ھوتا۔
دعا ہے اللہ تعالی ہمارے والدین کو درازی عمر بالخیر عطا فرمائے اور جنکے والدین اس دنیا سے رحلت فرما گئے ہیں انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین🌹
*اللہ کی رضا کی خاطر تحریر شٸیر کیجۓ*
0 Comments