Moste Usfull Site

چند قیمتی نصائح

 *🌹 چند قیمتی نصائح🌹*. 

                 


1️⃣ *انسان کا اصل تعارف introduction کیا ہونا چاہیے؟* 

انسان کا پہلا اور اصل تعارف اس کا کردار، اخلاق اور صبر اور برداشت والا مزاج ہوتا ہے.

شکل و صورت تو انسان کا دوسرا تعارف ہوتا ہے۔

 لہذا اپنا پہلا تعارف مکمل کر لیں اتنا مکمل کر لیں کہ لوگ آپ کا دوسرا تعارف بھول جائیں اور پہلے والے سے ہی آپکی پہچان ہو.


2️⃣ *یہ عمل بھی بہترین عبادت ہے اس طرف بھی خصوصی توجہ رکھیں*. 


اچھے اخلاق، صبر و برداشت میٹھی زبان، دھیمے لہجے، ہمدردانہ اور عاجزانہ رویوں کو بھی عبادت کہتے ہیں لہذا فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اس عبادت پر بھی خوب توجہ دیں.


3️⃣ *آپ پریشان ہیں؟ آپ شدید محتاج بن چکے ہیں؟ تو حد سے زیادہ پریشان نہ ہو*. 

اگر انسان کبھی کبھار لوگوں کا محتاج نہ بنتا اور ان سے کام نہ پڑا کرتا تو لوگوں کے بات کرنے کے مختلف انداز اور اصل چہرے کیسے سامنے آتے؟

بعض اوقات محتاجی بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ثابت ہوتی ہے کیونکہ لوگوں کی اصل حقیقت اسی وجہ سے معلوم ہو جاتی ہے کہ کون ہمارے ساتھ واقعی ہمدرد اور مخلص  ہے؟


4️⃣ *عاجزی اختیار کریں، تکبر چھوڑ دیں*. 


آپ نے کبھی نہیں سنا ہو گا کہ کسی شخص کو عاجزی لے ڈوبی بلکہ یہی سنتے چلے آئیں ہیں کہ اسے تکبر نے لے ڈوبا اسوجہ سے تو بزرگان دین فرماتے ہیں کہ پتھر دل نہ بن کیونکہ پتھر موسم بہار میں بھی سرسبز نہیں ہوتا خاک بن جا تاکہ تجھ سے رنگا رنگ پھول کھلیں.


5️⃣ *چپ رہ کر بھی اپنی ہی مدد کی جا سکتی ہے*. 


اگر آپکو کسی دوسرے مسلمان کو مذاق ہی مذاق میں طعنہ دے دینے کا، احسان جتلا دینے کا، اسے جھڑک دینے کا، کسی کو احساس کمتری میں مبتلا کر دینے کا ، کسی کے سامنے منفی  Nagitive بات بول کر اسکی ہمت اور یقین کم کرنے کا، اسکو شک میں ڈال دینے کا، کسی کی غیبت کر لینے، بہتان باندھ دینے کا موقع ملتا ہے اور آپ ‏اس موقع ملنے کے باوجود کسی کے خلاف کچھ بھی نہیں کرتے. 

تو آپ چپ رہ کر بہت بڑی مدد کرتے ہیں بظاہر کسی اور کی ، *لیکن در حقیقت اپنی ہی مدد کرتے ہیں، اپنی آخرت کو بربادی سے بچا لیتے ہیں۔*


🌹 *اللہ تعالی ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔آمین ثم آمین یا رب العالمین.* 


🥀

Post a Comment

0 Comments