Moste Usfull Site

بچوں سےمحبت

 *❤️ بچوں سے محبت کریں*

*⚠️ بچوں کو اپنا دشمن مت بنائیں 


                *👌 والدین ضرور مطالعہ کریں*

❌ اپنے بچوں کو *طعنہ* نہ دیں.

❌ اپنے بچوں کو *ذلیل* نہ کریں.

❌ اپنے بچوں کو *ماریں* نہیں.

⚖️ ان کا احترام کریں ان کی بھی *عزت نفس* ہے ..جیسے آپ کی..


👎🏻  *کچن کی گرمی میں جل کر.*..

👎🏻 *گھر کے کاموں سے  تھک ہار کر*...

👎🏻 *آپ اپنے بچے کو ماریں*...


⁉️  *اس سے آپ کو  کیسے سکون ملے گا* ...؟

♾️  *جیسے آپ کے شوہر باہر کی گرمی میں جل کر، باس سے ڈانٹ کھا کر* ...

⁉️ *آپ کو ماریں تو ان کو کیسے سکون ملے گا*؟


⁉️ یہ کون سا *سکون* پانے کا طریقہ ہے؟؟؟ 

⁉️ یہ کونسا *تھکن اتارنے* کا طریقہ ہے؟؟؟


*مار کھا کر۔۔۔طعنے سن کر*۔۔۔ 

❤‍🔥 *آپ کی باتوں سے ذلیل ہو کر۔۔۔ بچہ ضدی ہو جائے گا* ۔۔۔

❤‍🔥 *بدتمیز* ہو جائے گا ۔۔۔یا۔۔۔ اس معاشرے کا ....

ایک *ناکارہ شخص* بن جائے گا ۔

⁉️ *کیا آپ اپنی اولاد کو اس زمین پر بوجھ بنانا چاہتی ہیں*؟؟؟

💔 مار کر اپنے بچے کو *اذیت* دے کر...

💔 اس کو *احساس کمتری کا شکار* بنا کر ...


⁉️ کیا آپ *سکون* میں ہیں ؟؟؟


💔 *کسی دوسرے انسان کو اذیت دے کر* ...

💔 *جو انسان سکون پاتا  ہے*.

💔 *کیا اس کو خود کو انسان کہنا چاہیے*؟؟؟


❣️ اپنے بچوں کو *محبت* دیں *اعتماد* دیں۔۔۔ 

❣️ ان کو *تحفظ کا احساس* دلائیں۔۔۔  

آپ کے ہوتے ہوئے  وہ خود کو *محفوظ* سمجھیں۔

💔 بچے  کی شرارتوں اس کی ناکامی پر اس کو ڈانٹنا.. اس کو  *طعنہ* دینا اس کو *مارنا*، اس کی *ذہنی صحت* کو بہت ذیادہ متاثر کرتا ہے۔


♻️  اس وقت تو آپ سے *بدلہ* نہیں لیتا ...

لیکن بڑا ہو کر وہ کسی نہ کسی طرح...

آپ سے بدلہ ضرور لیتا ہے۔


🙏🏻 *اپنی اولاد کو اپنا دشمن مت بنائیں۔*


↩️ آپ اپنے بچے کو مارنے کے بعد ضرور پریشان ہوتی ہوں گی۔ 

لیکن بعد میں پریشان ہو کر خود کو ہی *اذیت* دے رہے ہیں.

❤‍🔥 *بچے کے دماغ پہ اثر ہو چکا ہے...پچھتانے کا فائدہ نہیں...وہ مار سے بگڑ چکا...آپ سے دور ہو گیا*.


↩️ *آپ اپنے بچوں پر اپنا غصہ اس لئے نکالتے ہیں*...

کے وہ *کمزور* ہیں...  لیکن وہ ساری زندگی اتنے *کمزور* نہیں رہیں گے...وہ *بدلہ* لیں گے...

↩️ وہ آپ کو چھوڑ کر بدلہ لیں گے...یا پھر...

*بد تمیز* ہو جائیں گے...*تلخ* ہو جائیں گے.

♻️ *وہ ماں باپ کے گنہگار اس لئے ہوں گے.کیونکہ ماں باپ ان کے گنہگار تھے*. 


♻️ *وہ ماں باپ کو ان کا حق اس لئے نہیں دیں گے. کیونکہ ان کے ماں باپ نے ان  کا حق نہیں دیا.*


🙏🏻 *اپنی اس عادت کو آج سے ، ، ، ابھی سے روک لیں* .

🤚🏻 *بچے پر چیخنا چلانا اس کو مارنا سب کچھ روک دیں. اپنے بچوں پر محنت کرنے کے ساتھ ساتھ* ...

خود پر *محنت* کریں...*اللہ سے دعا مانگیں*۔۔


🌹 ارادہ کریں کہ آج کے بعد اپنے بچے کو آپ نہیں ماریں گی.

اس پر *چیخیں چلائیں* گی نہیں ...

آپ نے اس کو اس معاشرے کا ایک اچھا شخص بنانا ہے. 

اپنے  بچے کی *اچھی شخصیت* بنانی ہے.

↩️ اپنی اولاد کی اچھی *شخصیت چیخ چلا کر* ۔۔۔

*مار کر، ڈانٹ کر نہیں بنتی* .


*سختی سے بات کرنا ، اسے غلطی پر اس کو سزا دینا*۔

*غلط کام سے روکنا ٹوکنا یہ الگ باتیں ہیں* .

*اور اپنے بچوں کو ذلیل کرنا ایک الگ بات ہے...غلط بات ہے*.

💔 *مار سے بچے کے اندر خوف اور ڈر پیدا ہو گا*.

*خوف ڈر اگر پیدا نہ ہوا تو تلخی اور ڈھٹائی پیدا ہو گی*.

💔 *مار ان کو ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور کرے گی*.

  

♾️  *آپ کی مار ان کو مارنا سکھائے گی*۔

اپنے چھوٹے بہن بھائیوں اپنے دوستوں...

اپنے کزن کو ماریں گے ۔


💡 *بچے سوچیں گے کہ ہر بات کا حل مار ہے* .

جیسے آپ اس کو مار دیا کرتی ہیں .

ویسے ہی وہ بھی ...کبھی بھی ،کسی کو بھی...

مار دیا کریں گے.

*جیسے بچوں کو پیدا کرنا ایک مشکل  کام ہے* .

ایسے ہی *بچے کو پالنا* اس کی *تربیت* کرنا ...

💔 *اس کی پرورش کرنا ایک مشکل ترین کام ہے*۔

↩️ اس کے لیے آپ کو *ہمت ،برداشت صبر* چاہیے۔

💐 *صبر، تحمل ،برداشت* ۔۔۔۔ 

*ہمت ہمت اور ہمت*۔۔۔


اپنے بچوں کو کچھ سکھانے سے پہلے...

اپنے آپ کو *دن رات* اس بات کا درس دیتی رہیں.

بار بار بچے کو اچھا برا سکھانا پڑے گا.

🌺 *بار بار اس کو غلط بات سے روکیں ،ٹوکیں.*

🌺  بار بار اس کو *صحیح اور غلط میں تمیز سکھائیں*.

🌺 اتنی بار سکھائیں کہ وہ اس کے *دل اور دماغ* پر نقش ہو جائے...

*کہ کیا اچھا ہے اور کیا برا اور اس کو اچھا ہی کرنا ہے*۔۔۔


🥀 *ڈانٹ، مار ،غصہ۔۔۔یہ باتیں بچوں کو کبھی بھی صحیح نہیں سکھاتی ہیں* ...

یہ بچوں کو *با ادب* بالکل بھی نہیں  بناتی ہیں.

بار بار بچے آپ کو پیچھے لے جائیں گے .

جیسے ان کو کچھ آتا ہی نہیں...

انہوں نے کچھ سیکھا ہی نہیں ...

💪🏻 *لیکن آپ پھر سے ہمت کرکے ان کو سکھائیں گی.*


💪🏻  *باربار سکھائیں گی*.


💪🏻  کیونکہ *عہدہ* ہمارا بڑا ہے ۔

💪🏻 *اجر ہمارا زیادہ ہے*۔

💪🏻 *جنت ہمارے پیروں کے نیچے ہے*


🤲🏻 تو دعا کرنا شروع کریں ...اپنی ہر نماز کے بعد...


🤲🏻 *یا اللہ ...!ہمیں اپنی اولاد کی اچھی پرورش کرنے کی توفیق دیں*.

*ہم اپنی اولاد کو ذلیل نہ کریں*۔۔۔

ان کو *طعنے* نہ دیں.

ہم ان کی *اچھی تربیت اور اچھی پرورش* کریں.


یا اللہ..! ہمیں اچھی ماں بننا نہیں آتا ...

*اللہ آپ ہماری مدد کریں* ...

ہمیں *اچھی مائیں* بنا دیں...

تا کہ ہماری اولاد اس زمین پر بوجھ نہ بنے.

اللہ تعالیٰ ہماری اولاد کو *اچھا انسان ...نیک مسلمان* بنا دیں۔

اللہ تعالیٰ ہماری اولاد کے نصیب بلند کر دیں.

عرش اور فرش والوں میں انکا ذکر خیر ہو۔۔۔

قاری بشیر۔۔۔

03442721070


❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

Post a Comment

0 Comments