مثالی ازدواجی زندگی کے سنہرے اصول
بیوی کی تین بنیادی ضرورتیں
1- تحفظ
2- توجہ
3- حوصلہ افزائی
شوہروں کی دس خطرناک غلطیاں
1- بیوی کو نظرانداز کرنا
2- طلاق کی دھمکی
3- دوسری شادی کی دھمکی
4- بے عزت کرنا
5- وقت نہ دینا
6- بیوی کے لئے پابندی اپنے لئے آزادی
7- نکتہ چینی
8- تیسرے بندے کی خاطر بیوی سے جھگڑا
9- الزام لگانا
10- بیوی کے اقارب سے بے اعتنائی
شوہروں کے لئے دس سنہرے اصول
1- ہمیشہ مسکراتے ہوئے گھر میں آئیں
2- بیوی کے اچھے کاموں کی تعریف کریں
3- بیوی کے کاموں میں دلچسپی لیں
4- کبھی بیوی کو ہدیہ اور تحفہ دیا کریں
5- بیوی سے محبت وملاطفت کا اظہار کریں
6- دل لگی اور دل جوئی کی باتیں کیا کریں
7- تحمل اور در گزر سے کام لیا کریں
8- گھر میں شریعت کی پابندی کروائیں
9- میاں بیوی دونوں ایک وقت میں غصہ نہ کھائیں
10- آپس میں ناراضگی کی حالت میں کبھی نہ سوئیں۔
بیویوں کے لئے بیس سنہرے اصول
1- کھانے کو ذکر وفکر کے ساتھ پکائیں
2- کام کو وقت پر سمیٹنے کی عادت ڈالیں
3- گھر کو صاف ستھرا رکھئے
4- سنی سنائی بات کو آگے نہ بڑھائیں
5- خاوند کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا کریں
6- خاوند کے آنے سے پہلے اپنے کو صاف ستھرا کرلے
7- رشتہ داروں کے ہاں صلہ رحمی کی نیت سے جائیں
8- شوہر کو صدقہ خیرات کی ترغیب دیتی رہیں
9- گھر کے اندر ایک جگہ نماز کے لئے مخصوص کردیں
10- فون پر مختصر بات کرنے کی عادت ڈالیں
11- اہم باتیں نوٹ کرنے کے لئے ایک نوٹ بک بنائیں
12- کچھ ضرورت کی چیزوں کو سنبھال کر رکھیں
13- کوئی کام ایسا نہ کرے جس کی وجہ سے خاوند کی نظروں سے گر جائے
14- بچوں کے بارے میں اپنے شوہر سے مشورہ کرتی رہیں
15- خاوند کی ضرورت پوری کرنے میں کوئی تردد نہ کرے
16- خاوند کو پریشانی کے وقت تسلی دے
17- غلطی کو مان لینے میں عظمت ہے اور خاموشی میں عافیت ہے
18- اللہ کے حضور لمبی دعاؤں کا اہتمام کرے۔
19- خاوند کے قرابت داروں سے اچھا سلوک رکھیں
20- اگر خالق کی نافرمانی ہوتی ہو تو مخلوق کی اطاعت نہ کرے۔
0 Comments