Moste Usfull Site

الله کی غیبی مدد

 ایک آدمی گھر لوٹ رہا تھا کہ راستے میں اس کی گاڑی خراب ہو گئی 

رات کافی ہو چکی تھی 

ایک دم اندھیرا تھا 

موبائل کا نیٹ ورک بھی نہیں تھا 

اب اس کی ہوا خراب

اب دور دور تک کوئی آگے نہ پیچھے

اب گاڑی سائڈ کر کے لفٹ کا انتظار کرنے لگا

کافی دیر بعد ایک گاڑی بہت ہی دھرے دھیرے اندھیرے میں اس کی طرف آتی ہوئی دکھی

اب اس کی جان میں جان آئی

اس نے گاڑی روکنے کے لئے ہاتھ دیا

گاڑی دھیرے دھیرے رکتے رکتے اس کے پاس آئی

اس نے جھٹ سے گیٹ کھولا اور اس میں بیٹھ گیا

لیکن اندر بیٹھتے ہی اس کے ہوش اڑ گئے

گلا سوکھنے لگا

آنکھیں کھلی رہ گئیں

دل زور زور سے دھڑکنے لگا

اس نے دیکھا کہ ڈرائیونگ سیٹ پہ کوئی تھا ہی نہیں

گاڑی اپنے آپ چل رہی تھی 

ایک تو رات کا اندھیرا 

اوپر سے اتنا خطرناک منظر

اس کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ میں کیا کروں

باہر جاؤں یا اندر ہی رہوں

وہ کوئی فیصلہ کرتا کہ راستے میں ایکـــــــــ موڑ آگیا

تبھی دو ہاتھ اس کے بغل والے کانچ پہ پڑے اور گاڑی مڑ گئی

پھر ہاتھ غائب

اب تو اس کی سٹی پٹی اور گم ہو گئی

من ہی من آیت الکرسی شروع اور اندر ہی رہنے میں بھلائی سمجھی

گاڑی اندھیرے میں رک رک کر دھیرے دھیرے آگے بڑھ رہی تھی

تبھی سامنے پیٹرول پمپ نظر آیا

اب گاڑی وہاں جا کر رک گئی

اس نے راحت کی سانس لی اور گاڑی سے اتر کر بھاگا

پیٹرول پمپ پہ لگے کولر سے پانی پیا

اتنے میں اس نے دیکھا کہ ایک آدمی ڈرائیونگ سیٹ پہ بیٹھنے جا رہا ہے 

وہ دوڑتے ہوئے اس کے پاس گیا اور بولا 

اس گاڑی میں مت بیٹھو 

میں اسی گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہوں اس گاڑی میں بھوت ہے

اس آدمی نے اس کے گال پر ایکــــــــ زوردار تماچہ مارا 

اور کہا تو کب بیٹھا اس میں 

تبھی میں سوچوں گاڑی اچانک سے اتنی بھاری کیسے ہو گئی تھی

یہ میری گاڑی ہے پیٹرول ختم تھا تو پانچ کلومیٹر سے دھکا مارتے ہوئے لا رہا ہوں 😒😒😒😳😳😂

_سب دوست ایک بار درودشریف پڑھ لیں_

_ایک بار درودشریف پڑھنے سے_ 

_ﷲ تعالیٰ دس مرتبہ رحمت فرماتے ہی

*┅┄┈•※ ͜✤۝✤͜※┅┄┈•۔*

                *┊ ┊ ┊ ┊ ۔*

                *┊ ┊ ┊ ☽۔*

                *┊ ┊ ☆۔*

                *☆ ☆۔*

Post a Comment

0 Comments