Moste Usfull Site

بچے کی شکایت

 ⚫بچے کی شکایت​⚫


❗بچہ روز قیامت  والدین سے یہ شکایت نہیں کریگا کہ آپ نے مجھے سیر و سیاحت نہیں کروائی

❗یا آپ نے ہمیں کھلونےاور مہنگے موبائل نہیں دلوائے 

❗نا یہ شکایت کرے گا کہ اپ نے مجھے ڈاکٹر انجینئر نہیں بنوایا .

❗نا یہ شکایت کرے گا کہ آپ نے اسے اے لیول او لیول مہنگے اسکول میں نہیں پڑھایا 

❗نا یہ شکایت کرے گا کہ آپ نے  اسے عالی شان گھر میں نہیں پالا 


❓مگر قیامت کےدن وہ آپکی گردن ضرور پکڑے گا کہ آپ نے اسے نماز کے لئے جاگنا نہیں سکھایا 

❓آپ نے اسے برائی سے بچنا نہیں سکھایا 

❓آپ نے اسے قرآن و دین اسلام کی تعلیم نہیں دی 

❓آپ نے اسے برے لوگوں کی صحبت سے نہیں بچایا 

❓آپ نے اسکی شادی میں دیر کر کے اسے فتنے میں مبتلا کروایا 

❓آپ نے اسے گانے سننے کی عادت ڈلوائی 

❓آپ نے اسے)خاص کر کے بچیوں کو(ستر و حیاء کی تعلیم نہیں دی 

❓آپ نے اسے گندے لباس کی عادت دلوائی 

❓آپ نے اِس کے حصے کو کسی اور کو سونپ دیا

❓آپ نے اسے اپنا گھر سے بے دخل کردیا

❓دوسروں کی باتوں میں آ کر آپ نے اس کو برا سمجھا

❓ آپ نے اسے بڑوں اور رشتوں کا ادب کرنا نہ سکھایا 


*جی! وہ اس دن اپکی اولاد ہونے پرُ افسوس کرے گا  اور کہے گا کہ انھوں نے مجھے اس آگ سے نہیں بچایا آج انکی وجہ سے میں جہنم کا مستحق بنا*


🌷 رسولﷺ نے فرمایا:

" آگاہ ہو جاؤ! کہ تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور ہر ایک سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال ہو گا. (صحیح البخاری، کتاب الاحکام، 7138)"


🌷 اللہﷻ کا فرمان ہے:

"اے ایمان والو ! اپنے اپکو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں. (سورہ التحریم 6)"


🌷بیشک اولاد کا ہونا اک بڑی آزمائش ہے اس آزمائش میں پورا اتریں اولاد کی اچھی تربیت کریں *دنیاوی تعلیمات کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات پہ زور دیں نماز کا پابند اور بڑوں کا ادب کرنے والا بنائیں ایسا نہ* *ہو دنیا کے دیکھاوے اور دوڈ میں آپ اپنی اور اپنی اولاد کی آخرت خراب کر* *بیٹھیں اور بروز محشر آپکی اولاد آپکا گریبان* *پکڑے* .🌷

Post a Comment

0 Comments