*" محروم کون ہیں ؟؟؟ "*
*👈 محروم وہ ہے :*
*جسے علم ہو کہ اِشراق/چاشت کا وقت تقریباً 6 گھنٹے ہے اور وہ 2 رکعتیں نہ پڑھ سکے ۔ جو کہ اِنسانی جسم کے 360 جوڑوں کا صدقہ ہیں ۔*
*👈 محروم وہ ہے:*
*جسے علم ہو کہ رات تقریباً 11 گھنٹوں کی ہے اور وہ تہجّدکی 2 رکعت بھی نہ پڑھ سکے ، جس میں تقریبا 4 منٹ لگتے ہیں ۔*
*👈 محروم وہ ہے:*
*جسے علم ہو کہ دن اور رات میں 24 گھنٹے ہوتے ہیں اور وہ مختصر وقت میں فرض نماز نہ پڑھ سکے اور قرآن کریم کے ایک رکوع کی بھی تلاوت نہ کر سکے ، جس میں محض 4 منٹ لگتے ہیں۔*
*👈 یقیناً محروم وہ ہے:*
*جسے علم ہو کہ زبان تھکتی نہیں اور وہ دن بھر میں بالکل بھی اللّٰهﷻ کا ذِکر نہ کرے ۔*
*🙏🏻 أستغفرُ اللّٰه ربّی من کُلِ ذنبٍ وّ أتوب إليهِ۔*
*اور اسی طرح زندگی گُزر رہی ہے ۔ اور ہم اپنے آپ سے غافل ہیں اور اپنے وقت کو ضائع کرتے جا رہے ہیں ۔*
*یااللّٰهﷻ ہم ان محرومیوں سے تیری پناہ مانگتے ہیں🙏🏻*
*• یااللّٰهﷻ ان سنتوں کی یاد دہانی ہمارے لئے ، ہمارے والدین کے لیے اور جو اس یاد دہانی کو عام کرے ، ان سب کے لیے قیامت تک صدقہ جاریہ بنا دے ۔*
*آمین ثُمہ آمین یارب العالمین ...*
0 Comments