Moste Usfull Site

بیٹی کی تربیت

 اپنی بیٹیوں کو صرف شادی کے خواب دکھا کر بڑا نہ کیجئیے انہیں عملی زندگی کے لئے تیار کیجئے کیا پتہ شادی ہو یا نہ ہو؟  کوئی مناسب بندہ ملے یا نہ ملے؟


 یا جس سے شادی ہوجاۓ وہ بندہ اچھا شوہر ثابت نا ہو؟؟ خدانخواستہ طلاق ہوجاۓ؟؟ شوہر کا انتقال ہوجاۓ؟


آج کل کے جو حالات ہیں وہاں اچھے رشتے ڈھونڈھنا جوئے شِیر لانے کے مترادف ہے۔  پھر اگر شادی ہو بھی جائے تو کیا خبر انکے مزاج ملیں نہ ملیں، نبھے نہ نبھے،اپنی بچیوں کو ہر لحاظ سے اپنے پیروں پر کھڑے ہونا سکھائیے.

 مالی ، معاشرتی اور گرِھستی ہر لحاظ سے جو لڑکیاں صرف شادی کی امید پر بڑی ہوتی ہیں انہیں اگر مناسب شوہر نہ ملے تو زندگی بہت تکلیف دہ ہوجاتی ہے.


کتنی ہی شادی شدہ لڑکیاں ہیں جو بےبسی اور مجبوری کی زندگیاں گزار رہی ہیں۔

اپنی بچیوں کو زندگی ”جینا“ سکھاٸیں۔۔ 

زندگی گزارنا نہیں۔۔

اپنی بچیوں کو مضبوط بنانے پر توجہ دیں..

 محتاج بنانے پر نہیں۔

Post a Comment

0 Comments