Moste Usfull Site

زکوٰۃ کے متعلق انتہائی اہم معلومات

 ‎*زکوٰۃ کے متعلق انتہائی اہم معلومات آور ہر طبقے مثلا عام لوگ، تاجر، زمیندار اور جانور پالنے والوں کے لئے*

‎*خدارا خود بھی پڑھیں اور دوسروں تک پہنچانے کا فرض ادا کریں۔ جزاک الله۔*

ایک لاکھ پر -/2500

دو لاکھ پر   -/5000

تین لاکھ پر -/7500

چار لاکھ پر  -/10000

پانچ لاکھ پر-/12500

چھ لاکھ پر -/15000

سات لاکھ پر-/17500

آٹھ لاکھ پر-/20000

نو لاکھ پر-/22500

دس لاکھ پر-/25000

بیس لاکھ پر-/50000

تیس لاکھ پر-/75000

چالیس لاکھ پر-/100000

پچاس لاکھ پر-/125000

ایک کروڑ پر-/250000

دو کروڑ پر-/500000

‎ہم زکوٰۃ کیسےادا کریں؟

‎اکثرمسلمان رمضان المبارک میں زکاة ادا کرتے ہیں اس لیے‎الله کی توفیق سےیہ تحریر پڑھنےکےبعدآپ اس قابل ہوجائیں گےکہ آپ جان سکیں

‎🔹سونا چاندی

‎🔸زمین کی پیداوار

‎🔹مال تجارت

‎🔸جانور

‎🔹پلاٹ

‎🔸کرایہ پر دیےگئے مکان

‎🔹گاڑیوں اوردکان وغیرہ کی زکاۃ کیسے اداکی جاتی ہے۔


1۔زکوٰۃکا انکار کرنے والاکافر ہے۔(حم السجدۃآیت نمبر 6-7)

‎2۔زکوٰۃادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیا جائےگا۔(التوبہ34-35)

3۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کاشکار ہوجاتی ہیں۔(طبرانی)

4۔زکوٰة كامنکر‎جوزکوٰةادانہیں کرتااسکی نماز،روزہ،حج سب بیکار ہیں۔

‎5 ۔زکوٰۃاداکرنے والےقیامت کےدن ہر قسم کےغم اورخوف سےمحفوظ ہونگے

(البقرہ 277)

‎6۔زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا بہت بڑاذریعہ ہے(التوبہ103)

‎🔴زکوٰۃکا حکم🔴

‎🔹ہر مال دارمسلمان مرد ہو یاعورت پر زکوٰۃ واجب ہے بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو۔

‎🔘نوٹ۔سود،رشوت،چوری ڈکیتی،اور دیگرحرام ذرائع سےکمایا ہوا مال ان سےزکوٰۃ دینے کابالکل فائدہ نہیں ہوگا۔

‎✔صرف حلال کمائی سے دی گئی زکوٰۃ قابل قبول ہے۔

‎☑زکوٰۃ کتنی چیزوں پر ہے

‎زکوٰۃ چار چیزوں پر فرض ہے ۔

‎🔹1۔سونا چاندی

‎🔸2۔زمین کی پیداوار

‎🔹3۔مال تجارت

‎🔸4۔جانور۔

‎⬅سونے کی زکوٰۃ➡

87گرام یعنی ساڑھےسات تولے سونا پر زکوٰۃ واجب ہے

‎(ابن ماجہ1/1448)

‎🔴نوٹ۔سونا محفوظ جگہ ہو یا استعمال میں ہر ایک پرزکوٰۃ واجب ہے۔(سنن ابودائود کتاب الزکوٰۃ اوردیکھئے حاکم جز اول صفحہ 390 ۔

‎فتح الباری جز چار صفحہ 13

‎⬅چاندی کی زکوٰۃ➡

612گرام یعنی ساڑھےباون تولے چاندی پر زکوٰۃواجب ہے اس سے کم وزن پر نہیں۔(ابن ماجہ)

‎✅زکوٰۃ کی شرح❗

‎زکوٰۃ کی شرح بلحاظ قیمت یا بلحاظ وزن اڑھائی فیصد ہے۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)

‎✅زمین کی پیدا وار پر زکوٰۃ

‎مصنوعی ذرائع سے سیراب ہونے والی زمین کی پیدا وارپر عشر بیسواں حصہ دینا ہوگا ورنہ ہے۔قدرتی ذرائع سے سیراب ہونے والی پیداوار پر شرح زکوٰۃ دسواں حصہ ہے دیکھئے(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ)

‎🔴نوٹ:زرعی زمین والےافراد گندم،مکی،چاول،باجرہ،آلو،

سورجمکھی،کپاس،گنااوردیگر قسم کی پیداوار سے زکوٰۃ یعنی (عشر )بیسواں حصہ ہرپیداوار سےنکالیں۔

‎(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)

‎⬅اونٹوں کی زکوٰۃ➡

‎💠پانچ اونٹوں کی زکوٰۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکاۃ دو بکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکوٰۃ واجب نہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ)

‎⬅بھینسوں اورگائیوں کی زکوٰۃ➡

💠30گائیوں پر ایک بکری زکوٰۃہے۔

40گائیوں پردوسال سے بڑا بچھڑا زکوٰۃ دیں۔(ترمذی1/509)

‎✅بھینسوں کی زکوٰۃکی شرح بھی گائیوں کی طرح ہے۔

‎⬅بھیڑبکریوں کی زکوٰۃ➡

40سے ایک سو بیس بھیڑ بکریوں پر ایک بکری زکوٰۃہے

120سےلےکر200تک دو بکریاں زکوٰۃ۔

‎(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)

‎⛔چالیس بکریوں سے کم پرزکوٰۃ نہیں۔

‎✅کرایہ پر دیئے گئےمکان پر زکوٰۃ❗

‎💠کرایہ پردیئے گئے مکان پر زکوٰۃنہیں لیکن اگراسکاکرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے جو نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو پھر اس کرائے پر زکوٰۃ واجب ہے۔اگر کرایہ سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہو جائے توپھر زکوٰۃ نہیں۔شرح زکوٰۃ اڑھائی فیصد ہوگی۔

‎✅گاڑیوں پر زکوٰۃ

‎💠کرایہ پر چلنےوالی گاڑیوں پر زکوٰۃ نہیں بلکہ اسکے کرایہ پر ہےوہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے اور نصاب تک پہنچ جائے۔

‎⛔نوٹ:

‎گھریلو استعمال والی گاڑیوں، جانوروں،حفاظتی ہتھیار۔مکان وغیرہ پر زکوٰۃ نہیں (صحیح بخاری)

‎✅سامان تجارت پر زکوٰۃ

‎💠دکان کسی بھی قسم کی ہو اسکےسامان تجارت پر زکوٰۃدینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مال نصاب کو پہنچ جائے اوراس پرایک سال گزر جائے۔

‎⛔نوٹ:

‎دکان کےتمام مال کا حساب کر کے اسکا چالیسواں حصہ زکوٰۃ دیں یعنی ۔دکان کی اس آمدنی پرزکوٰۃنہیں جوساتھ ساتھ خرچ ہوتی رہے صرف اس آمدنی پر زکوٰۃ دینا ہوگی جوبنک وغیرہ میں پورا سال پڑی رہے اور وہ پیسے اتنے ہوکہ ان سے ساڑھےباون تولےچاندی خریدی جاسکے

‎✅پلاٹ یا زمین پر زکوٰۃ

‎💠جو پلاٹ منافع حاصل کرنے کے لیئے خریدا ہو اس پر زکوٰۃ ہوگی ذاتی استعمال کے لیئے خریدا گیا پلاٹ پر زکوٰۃ نہیں۔😊

‎(سنن ابی دائودکتاب الزکوٰۃ حدیث نمبر1562)

‎✅کس کس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔

‎ماں باپ اور اولاد کےسوا سب زکوٰۃکےمستحق مسلمانوں کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے۔والدین اوراولادپراصل مال خرچ کریں زکوٰۃ نہیں۔

‎⛔نوٹ:

‎(ماں باپ میں دادا دادی ، نانا نانی اوراولادمیں پوتے پوتیاں نواسیاں نواسے بھی شامل ہیں۔( ابن باز)

‎✅زکوٰۃکےمستحق لوگ

‎🔸1۔مساکین(حاجت مند)

‎🔹2۔غریب 

‎🔸3۔ زکاۃوصول کرنےوالے

‎🔹4۔مقروض

‎🔹5۔قیدی

‎🔸6۔ *مجاھدین*

‎🔹7.مسافر (سورۃالتوبہ60)

Q.1 

‎ سوال:   زکوة کے لغوی معنی بتائیے؟

‎جواب:  پاکی اور بڑھو تری کے ہیں۔

Q2 

‎سوال:   زکوة کی شرعی تعریف کیجئے؟

‎جواب:    مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ  کسی مستحقِ زکوۃ کومالک بنانا۔

Q 3 

‎سوال:   کتناسونا ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

‎جواب:  ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو

Q4 

‎سوال:   کتنی چاندی ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

‎جواب:  ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔

Q5 

‎سوال:   کتنا روپیہ ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

‎جواب:  اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی  کے برابر ہو۔

Q6 

‎سوال:   کتنا مالِ تجارت ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

‎جواب:  اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔

Q7 

‎سوال:   اگر کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے، کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے، ان کو ملاکر دیکھا جائےتو ساڑھے باون تولے چاندی کی 

مالیت بنتی ہےاس صورت میں زکوٰۃ فرض ہے یا نہیں

جواب. فرض ہے


‎سوال:   چرنے والے مویشیوں پر 

بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟

جواب. فرض ہے


‎سوال:   عشری زمین کی پیداوار 

پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں ‎جواب:  فرض


*اس میسج کو اپنے گروپس میں اور دوستوں کے ساتھ ضرور شئر کیجئیے*

Post a Comment

0 Comments