نَماز کی کُل سُنتیں 21 ہیں
4 تَکبیر کے مُتعلق
1 👈 تَکبیرِ تَحریمہ کہنے سے پہلے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھانا
2 👈 دونوں ہاتھوں کی انگلیاں اپنے حال پر کھلی اور قبلہ رُخ رکھنا
3 👈 تَکبیر کہتے وقت سر کو نہ جھکانا
4 👈 امام کا تکبیر تحریمہ اور ایک رُکن سے دوسرے رُکن میں جانے کی تمام تکبیریں بقدرِ بلند آواز سے کہنا
( نمبر چار اس طرح بھی کہہ سکتے ہو
تَکبیراتِ اِنْتِقالَین کہنا )
اور 8 قیام کے متعلق
1 👈 دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر ناف کے نیچے باندھنا
2 👈 ثناء پڑھنا
3 👈 تَعَوُّذْ یعنی
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیطٰنِ الرَّجیم پڑھنا
4 👈 بِسمِ اللهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھنا
5 👈 آمین کہنا
6 👈 فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعٰت میں سورہ فاتحہ کا پڑھنا
7 👈 ثَناء ، تعوذ ، تَسمیہ ، آمین ان سب کو آہستہ پڑھنا
8 👈 سنت کے موافق قرآت کرنا
یعنی جس نماز میں جس قدر قرآن پڑھنا سنت ہے اس کے موافق پڑھنا
4 رکوع اور سجدوں کے مُتعلق
1 👈 رکوع اور سجدہ میں کم از کم تین بار تَسبیحات پڑھنا
2 👈 رکوع میں سر اور پیٹھ کو ایک سیدھ میں رکھنا اور دونوں ہاتھوں کی کھلی انگلیوں سے گُھٹنوں کو پکڑلینا
3 👈 قومہ میں امام کو سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ اور مقتدی کو رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہنا اور منفرد کو دونوں کہنا
4 👈 سجدے میں جاتے وقت پہلے دونوں گھٹنے پھر ہاتھ پھر ناک پھر پیشانی رکھنا
5 قعدہ کے متعلق
1 👈 جلسہ اور قعدہ میں بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھنا اور سیدھے پاؤں کو اس طرح کھڑا رکھنا کہ اس کی انگلیوں کے سِرے قبلے کی طرف رہیں اور دونوں ہاتھ رانوں پر رکھنا
2 👈 تشہد میں
اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ
کلمہ شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنا
3 👈 قعدہ آخیرہ میں تشہد کے بعد درود شریف پڑھنا
4 👈 درود کے بعد دعا پڑھنا
5 👈 پہلے دائیں طرف پھر بائیں طرف سلام پھیرنا
0 Comments